پاک افواج کا دہشت گردوں ، مدد گاروں کیخلاف آپر یشن جاری رکھنے کا فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘ چوہدری محمد سرور

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاک افواج کا دہشت گردوں اور انکے مدد گاروں کے خلاف آپر یشن جاری رکھنے کا فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘ کر پشن ‘ ظلم اور ناانصافی پاکستان کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے مگر حکمرانوں کی تر جیحات ان مسائل کا حل نہیں بلکہ ”سیاسی مشہوری “کے منصوبے ہیں ‘عمران خان اور انکی ٹیم کے پاس ملک کو ” خوشخال اور ترقی یافتہ “ بنانے کا ایجنڈہ موجود ہے ۔

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد اور مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے اقتدار میں سیاسی جماعتوں نے قوم کو مسائل کے حل اورترقی کے دعوے کیے ہیں مگر عملی طور پر ان مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو ا ہے اور آج ملک میں پو لیس سمیت دیگر سر کاری اداروں میں ہونیوالی بدتر ین کر پشن نے ملک کو کھلولا کر دیا ہے اور لوگ انصاف کے انتظار میں موت کے وادی میں چلے جاتے ہیں مگر انکو انصاف نہیں ملتا ہے اور جن ممالک میں عوام کو انصاف نہیں ملتا وہاں معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں اور پاکستان میں بدتر ین بحران بھی ایسے مسائل اور حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ ہیں اور آرمی چیف کا دہشت گردی اور انکے مددگاروں کے خلاف آپر یشن جاری رکھنے کا فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور پوری قوم چاہتی ہے کہ ملک سے ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ کرد یا جائے اور ملک میں حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جائے کیونکہ امن سے ہی ملک میں تر قی خوشخالی اور غیر ملکی سر مایہ کاری بھی ممکن ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خواتین پارٹی کی مضبوطی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں اپنا اہم کردار ادا کر یں اور تحر یک انصاف ہی پاکستانی خواتین کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی اور انکے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔