کراچی : وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی زیر صدارت تجاوزات کے خلاف آپریشن ، غیر قانونی شادی ہال مسمار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 15:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : غیر قانونی شادی ہالز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ی زیر نگرانی جا ری ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 18 میں پبلک گراؤنڈ پر بنائے جانے والا غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن نے غیر قانونی شادی ہالز کے مالکان کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر دستبردار ہو جائیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی.

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی استعمال کی جگہوں پر تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں جبکہ غیر قانونی شادی ہالز اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوام کو تفریح کے لیے گراؤنڈز اور پارک فراہم کرنا حکومتی پلان میں شامل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ زمینوں پر قبضے کرنے میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :