آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا رویہ افسوسناک ہے، دبئی میں آصف زرداری کو متعدد بار فون کیا، کسی نے نہیں اٹھایا، رینجرز نے سندھ کو مقبوضہ سندھ بنا دیا ، ایم کیو ایم کے کارکنان سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا رویہ افسوسناک ہے، دبئی میں آصف زرداری کو متعدد بار فون کیا، کسی نے نہیں اٹھایا، رینجرز نے سندھ کو مقبوضہ سندھ بنا دیا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنان سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے، متحدہ کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ میں نے آصف زرداری کو دبئی میں ان کے دو نمبروں میں متعدد بار ٹیلی فون کیا مگر کسی نے نہیں اٹھایا، وزیر اعلیٰ سندھ ضعیف العمری کے باعث میری بات کو سمجھ نہیں سکے۔