وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کامعروف ادیب، ناول نگار عبداللہ حسین کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے معروف ادیب، ناول نگار عبداللہ حسین کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ادب کی دنیا کا ایک روشن باب بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شاہکار ناول ،اداس نسلیں کے مصنف عبداللہ حسین 84سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کی وفات پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ عبداللہ حسین میں حساس جذبات اور تخلیقی صلاحیتیں موجود تھیں، اس نے اپنی تصانیف سے ہم عصروں کے درمیان منفرد مقام حاصل کیا، اب ان کی وفات سے ادب کی دنیا کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :