Live Updates

عمران خان نے لوئردیر میں کوٹو پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:24

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوٹو پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، بجلی گھر سے 8.40میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا، ڈیم بنائے بغیر کے پی کے میں چار ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نے لوئر دیر میں دریائے پنجگوڑہ پر کوٹو پن بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس منصوبے سے 8.40میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کوٹو پن بجلی گھر منصوبہ 4سال میں مکمل ہو گا اور اس سے4روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے چھوٹے چھوٹے منصوبے لگا رہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں بغیر ڈیم بنائے 4ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وفاق کو احساس نہیں ملک میں 40فیصد بجلی تیل سے بنتی ہے اور خیبرپختونخوا ضرورت سے زیادہ بجلی بنا رہا ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے بجلی مہنگی ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے ہم بلدیات میں 30فیصد رقم خود خرچ کریں گے، گردشی قرضہ پھر 600 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :