Live Updates

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست سے تحریک انصاف دقیانوسی سیاسی نظام کا حصہ بن چکی ہے، مختلف سیاسی جماعتوں سے مفاد پرست عناصر تحریک انصاف کی چھتری تلے جمع ہیں،پی ٹی آئی مفاد پرست اور ابن الوقت سیاستدانوں کا مسکن بن چکی ہے،پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی، عوام کے ساتھ سیاست کے نام پر جھوٹ بولا گیا جو اخلاقی لحاظ سے قطعی مناسب نہیں ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو جھوٹے سہانے سپنے دکھا کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی

مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے چیئرمین اقبال ظفر جھگڑا کابیان

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے چیئرمین اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کی بنا پر پی ٹی آئی روایتی سیاست کی اسیر ہو کر دقیانوسی سیاسی نظام کا حصہ بن چکی ہے، مختلف سیاسی جماعتوں سے مفاد پرست عناصر تحریک انصاف کی چھتری تلے جمع ہیں اور پی ٹی آئی مفاد پرست اور ابن الوقت سیاستدانوں کا مسکن بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور ان کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی، عوام کے ساتھ سیاست کے نام پر جھوٹ بولا گیا جو اخلاقی لحاظ سے قطعی مناسب نہیں ہے، پی ٹی آئی نے نہ صرف عوام کو مایوس کیا بلکہ ملک کے ساتھ بھی دھوکہ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو جھوٹے سہانے سپنے دکھا کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے ،عام انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد دعوے کئے جاتے رہے لیکن سپریم کورٹ انکوائری کمیشن میں ثبوت دینے کا وقت آیا تو دھاندلی کا واویلا کرنے والے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، اگر پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے سچ ہوتے تو خیبرپختونخوا میں نظر آتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں گورننس کا حال دوسرے صوبوں سے خراب تر ہے، انقلاب اور تبدیلی لانے کے دعوے کرنے والوں نے خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رتی بھر بھی کام نہیں کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات