پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر2016 سے ختم ہوجائے گی

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)یکم دسمبردو ہزار سولہ سے دس ، پچاس، سو اور ہزار روپے والے کے پرانے ڈیزائن والے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

پانچ روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز دو ہزار پانچ میں بیس روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اورمعیار میں بہتری لانا تھا۔