ایف آئی اے نے پاکستان سے بھارت جانیوالے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان سے بھارت جانے والے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔اس ضمن میں کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے نے تمام متعلقہ محکموں کوخط لکھ دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ایف آئی اے نے تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ بھارت جانے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کی جائے،اس ضمن میں آئی جی سندھ کوبھی تحقیقات کی ہدایت دیدی گئی۔

ایف آئی اے نے تمام ہدایات برطانوی اخبار کی رپورٹ کی روشنی میں دیں،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینر مقتول عمران فاروق کے گھرسے ایم کیوایم اوربھارت کے روابط سے متعلق دستاویزات ملیں تھیں۔گارجین نے یہ خبر2013 میں شائع کی تھی لیکن حکومت کو تحقیقات کاخیال 2 سال بعد آیا۔

متعلقہ عنوان :