سندھ سرکارکاایک اور کارنامہ ،مٹیاری میں 25کلومیٹر سڑک صرف 4دن میں مکمل،40کروڑ روپے کاچونالگادیا گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سندھ سرکارکاایک اور کارنامہ مٹیاری میں 25 کلومیٹر سڑک صرف 4 دن میں مکمل کرلی، 40کروڑ روپے کا چونا لگادیا گیا،سڑک کا کہیں نام ونشان بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سائیں نے ترقیاتی کاموں میں تیزی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، دبئی، ترکی اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا، 20کلو میٹر کی لیاری ایکسپریس وے 10سال میں نہ بنی لیکن مٹیاری میں 25کلو میٹر سڑک 4دن میں بن گئی، 11جون کو ٹینڈر کھلا اور 15جون کو سڑکیں مکمل ہوگئی، بل بھی ادا کردیئے گئے۔

مٹیاری میں سندھ سرکار کی عیاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اشتہار بھی چھپا، ٹینڈر بھی ہوا سڑک بھی بنیں اور پیمنٹ بھی ہوگئی، سب 20دن کی ریکارڈ مدت میں ہوا، مخدوم امین فہیم کے حلقے میں کاغذوں پر سڑکوں کا جال بچھادیا گیا۔