وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا نارووال میں ایف ایم ریڈیو کی سروس کا افتتاح

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:55

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں ایف ایم ریڈیو کی سروس کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا آج مجھے تمام منصوبوں سے بڑھ کر ایف ایم ریڈیو کے آغاز پر دلی مسرت ہو رہی ہے اور ابتدائی طور پر کراچی ،لاہور ،کوئٹہ ،اسلام اور نارووال سے آغاز کیا گیا ہے ایف ایم ریڈیو پر چوبیس گھنٹے قران مجید کی تلاوت نشر کی جائے گی ہم سب اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیااور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں کہ میری والدہ ماجدہ آپا نثار فاطمہ نے ساری زندگی اسلامی تعلیمات کی تدریس کے لئے وقف کر دی انہوں نے قران مجید فرقان حمید کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنایا ایف ایم ریڈیو پر قران مجید کی تلاوت سننے سے ہم سب کو اس کا ثواب ملے گا۔