Live Updates

حکومت متاثرین کی مدد سے دستبردار نہیں ہو سکتی، آفت کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے، حکومت کو تمام مسائل پر قابو پانا چاہیے، رمضان میں غریب طبقے کے پاس پانی نہیں ہے،ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی مدد سے دستبردار نہیں ہو سکتی، آفت کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے، حکومت کو تمام مسائل پر قابو پانا چاہیے، رمضان میں غریب طبقے کے پاس پانی بھی نہیں ہے،ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔

وہ ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلاحی اداروں نے ہی ہمیں سنبھالنا ہے تو حکومت کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے، اگر یہ خود ہی دستبردار ہو کر بیٹھ جائے گی تو ایسی حکومت کا کوئی فادئہ نہیں، آفت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی مدد کریں گے، ان کے لئے ہم نے ریلیف شیلٹر کا اہتمام کیا ہے جس میں غریب لوگوں کو ٹھنڈا پانی دیا جائے گا۔

ریحام خان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سات ساال سے سندھ حکومت کیا کر رہی ہے، حکمران ایئر کنڈیشنر کمروں سے باہر نکلیں تو انہیں غریب کی مشکلات کا احساس ہو اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات