این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت ( پیر )تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل میں این اے 122میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے حتمی دلائل کے لئے ٹربیونل سے 6جولائی تک کی مہلت مانگی ۔ الیکشن ٹربیونل نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6جولائی پیر تک ملتوی کردی۔