بابے کے گھر میں ٹینک، اینٹی ائیر کرافٹ گن اور تارپیڈو کا کیا کام؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 4 جولائی 2015 14:45

بابے کے گھر میں ٹینک، اینٹی ائیر کرافٹ گن اور تارپیڈو کا کیا کام؟

جرمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی2015ء) جرمن پویس کو کیل(Kiel) کے مضافات میں ایک بوڑھے کے گھر کی تلاشی کے دوران دوسری جنگ عظیم کا اسلحہ ملا ہے۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے شخص نے اپنے گھر میں کئی گنیں اور ٹینک چھپائے ہوئے تھے۔ان میں سےایک ٹینک 45 ٹن کا پینتھر جنگی ٹینک ہے۔ اس کے علاوہ ایک تارپیڈو اور ایک 3.5انچ کی اینٹی ائیر کرافٹ گن بھی ملی ہے۔

پولیس پچھلے چند ہفتوں سے نازی فن پارے کی چوری کے بعد کافی محتاط تھی اور Heikendorf میں گھروں کی تلاشی لے رہی تھی۔ پولیس اور جرمن فوج کو گھر کے مین سٹور سے ٹینک کو نکالنے میں کئی گھنٹے لگے۔گھر سے ٹینک نکلنے کا منظر دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ بھی لگ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ بوڑھے سے جرمنی کے ہتھیاروں کے قانون کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بوڑھے کے وکیل کا کہنا ہے کہ تمام جمع شدہ ہتھیار رجسٹرڈ تھے اور نہیں غیر فوجی بنایا گیا تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ٹاؤن کے میئر بھی بوڑھے پینشنر کے ٹینک رکھنے کا دفاع کرتے دکھائی دئیے۔ میئر نے کہا کہ بوڑھا پینشنر کئی دفعہ اس ٹینک کو چلاتا ہوا دکھائی دیا ہے، اسے اس ٹینک پر 1978 کی برف باری میں بھی دیکھا گیا تھا۔اس نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو بھاپ سے چلنے والے انجن پسند ہیں تو کچھ کو ٹینک۔ جرمن فوج نے پینتھر ٹینک کو ہٹانے کے لیے خصوصی طور پر دوسرا ٹینک بھیجا مگر اسے ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔