پشاور میں پولیس کی گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ ،ایک شخص زخمی

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پشاور میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی،ایک شخص زخمی ہوگیا،پشاور کے علاقے حیات آباد میں ناکے پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیااور گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔