گوادر میں ایف سی کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:44

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) گوادر میں ایف سی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گوادر میں ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گرد گزشتہ رات ہونے والے دھماکے اور شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔