پشاور میں4 افغانیوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پشاور پولیس نے چار افغانیوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت کیپٹل سٹی پولیس نے ناصر باغ میں سرچ اینڈ سٹرائیکل آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے غیر قانونی مقیم چار افغانیوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،،ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔