مشرف کی انتخابات میں نا اہل قراردینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی جانب سے عام انتخابات میں نا اہل قراردینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا،سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس کو سماعت کیلئے فکس کردیا گیا آئندہ ہفتے منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں بینچ پرویز مشرف کی نا اہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔