الیکشن میں عوام کے سا تھ کیے جانیو الے وعدوں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ‘ احسن اقبال

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:35

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) و فا قی وزیرپلا ننگ اینڈڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کے سا تھ کیے جانیو الے وعدوں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایا ت کی روشنی میں عو ام کو صحت کی بنیا دی سہو لتو ں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہاہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کی تو سیع اور اس میں جامع مسجد کے سنگ بنیا د رکھنے کے سلسلہ میں منعقد ہ تقر یب سے کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں میں وفاقی وزیر صحت اور صوبائی وزیر صحت ہونے کے باوجود صحت کے لئے اقدامات نہ اٹھا سکے جتنے صحت کے منصوبوں پر آج کام ہو رہا ہے۔ نا رووا ل ڈسٹر کٹ ہیڈکو اٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کر نا اور ضلع میں میڈ یکل کا لج کا قیا م میری بنیا دی تر جیح ہے اور انشاء اللہ اب و ہ دن دور نہیں اور بہت جلد ہی نا رووال کے طلبا ء طا لبا ت کو یہ سہو لت فراہم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور اس طر ح اب نارووال کا شما ر پنجا ب کے بہتر ین شہر وں میں ہو گاور میر ی کو شش ہے کہ نارووال ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کا شما ر پنجا ب کے بڑے ہسپتا لو ں میں ہو۔ پر وفیسر وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایا ت کی روشنی میں عو ام کو صحت کی بنیا دی سہو لتو ں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہاہے۔انہو ں نے کہا کہ نارووال میں انجیئنرنگ یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف گجرات نارووال کیمپس ،پو لی ٹیکنیکل کالج کا قیام اور سپو رٹس اسٹیڈیم کے علاوہ دیگر منصو بو ں پر بھی کا تیزیسے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں عوام کے سا تھ کیے جانیو الے وعدوں کی تکمیل کو پو را کر نے کیلئے جو عزم کیا تھا اس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے لیکن ہم بد ستورعو ام کی خد مت کرتے رہے گئے۔خو اجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام کی مشکلا ت سے بخو بی اگاہ ہے اور اس سلسلہ میں عوام کے مفا د عا مہ اور ان کی مشکلا ت کے ازالے کیلئے حکو مت بھرپورقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :