صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز ادیب اور ناول نگار عبداللہ حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز ادیب اور ناول نگار عبداللہ حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ عبداللہ حسین کی ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے عالمی معیار کا ادب تخلیق کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :