کم ترین شرح سود کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بن گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:35

کم ترین شرح سود کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بن گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے عالمی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی رپورٹ میں کہا کہ کم ترین شرح سود کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے، پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں کئی تجارتی منصوبے جاری ہیں اور بڑی کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ کے ایس ای انڈیکس میں گزشتہ 12ماہ میں 16فیصد اضافہ ہوا اور یہ دنیا کے پہلے 10بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔