لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 14:09

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا. الطاف حسین نے قائم علی شاہ اور آصف زرداری کے رویے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دبئی میں آصف زرداری کے2 نمبرز پر متعدد مرتبہ فون کیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا. الطاف حسین نے بتایا کہ قائم علی شاہ اپنی ضعیف العمری کے باعث الفاظ کو سمجھ نہیں پا رہے تھے.

(جاری ہے)

میں ڈائریکٹ فون سے کال کی تو آپریٹر نے اٹھایا اور پوچھا کہ کیا آپ کی بات نہیں ہوئی میں نے جواب دیا کہ لائن خراب تھی جس پر آپریٹر نے مجھے ہولڈ کروادیا اور حسب روایت ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کی ریکارڈ کردہ تقاریر سننے کو ملیں . الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آدھا گھنٹہ انتظار کرنے کے با وجود آپریٹر یا وزیر اعلیٰ کا فون نہیں آیا. الطاف حسین نے مزید کہا کہ کراچی آگ میں جل رہا ہےا ور دوسری جانب ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کر کے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور قائم علی شا ہ کا رویہ افسوسناک ہے.