حکومت کی جانب سے ٹائرز کی درآمد پر بیس فیصدکسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:08

حکومت کی جانب سے ٹائرز کی درآمد پر بیس فیصدکسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) حکومت کی جانب سے ٹائرز کی درآمد پر بیس فیصدکسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی ،جس کے باعث گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ٹائرز کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چھوٹی گاڑیوں ،جیب ،ٹریکٹر اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہونے والے ٹائرز اور ٹیوبز پر بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جبکہ ہیوی ڈیوٹی وہیکلز جن میں بسیں اور ٹرک شامل ہیں ان پر صرف پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی، ذرائع کے مطابق بیس فیصد ڈیوٹی کے نفاذ سے گاڑیوں کے ٹیوبز اور ٹائرز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :