ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ ‘ طلب اضافے کے بعد 19 ہزار 6 سو میگا واٹ ہوگئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب اضافے کے بعد 19 ہزار 6 سو میگا واٹ ہوگئی ہے ۔ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب چار ہزار چھ سو میگا واٹ ہو گئی ہے جبکہ شہروں میں نو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ایک ہی صدا ہر طرف گونج رہی ہے ، ہائے گرمی ، ہائے لوڈ شیڈنگ ، گرمی سے ستائے مرجھائے روزہ داروں کو کہیں سے بھی اچھی خبر نہیں ملتی۔

ادھر ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ طلب بڑھ کر 19 ہزار 6 سو میگا واٹ ہوگئی ہے جس کے باعث شارٹ فال 4 ہزار 6 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شہروں میں 9 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں شیڈول سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :