پاکستان ریلوے نے متعدد روٹ اور ٹائم تبدیل کر دئیے

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) محکمہ ریلوے نے چھناواں پل ٹوٹنے کے باعث پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا ہے اب یہ ٹرین راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد،کراچی جائیگی جبکہ راولپنڈی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا کراس سرگودھا میں ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان ایکسپریس میں سفر کریں تاہم دیگر شہروں سے بکنگ کا کوٹہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس ٹرین کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اب یہ ٹرین کراچی سے فیصل آبا، وزیر آباد،لالہ موسیٰ، راولپنڈی کی بجائے براستہ لالہ موسیٰ،فیصل آباد،کراچی جائیگی

متعلقہ عنوان :