ارکان اسمبلی کواپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ارکان اسمبلی اور ان کے لواحقین کو اغواء یا دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں لہذا تمام ارکان اسمبلی اپنی اپنی سکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :