لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انفرمیشن ٹیکنالوجی کی افادیت سے فائدہ حاصل کئے بغیر انصا ف تک رسائی کے عمل کو موثر نہیں بنایا جا سکتا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2015 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میںچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے پنجاب بھر کی ضلعی بار ایسویسی ایشنزکے صدور کو کمپیوٹرز اور لائ سائٹ تک رسائی کے لئے پاس ورڈ فراہم کئے۔تقریب میں وکلائ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بار ایسویسی ایشنز کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے لئے چیف جسٹس کے صوابدیدی فنڈز جو بار ز کے فلاح کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے بار ایسویسی ایشنز کو قانونی کتب فراہم کی جاتی تھیں مگر جدید دور کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے لائ سائٹ تک رسائی دے دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وکلائ عدالتی نظام کا حصہ ہیں اور وکلائ کی معاونت کے بغیر عدالتی نظام کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔دونوں ادارے ملک کر ہی انصاف کی فراہمی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے تو حقیقی انصاف میسر آئے گا۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب بھر کی ضلعی بار ایسویسی ایشنز کے عہدیداروں کو کمپیوٹرز اور لائ سائٹ تک رسائی کے پاس ورڈز فراہم کئے۔