لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر56سنگل اور انیس ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2015 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے گیارہ ڈویڑن اور38سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے تین ڈویڑن اور چھ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے نو سنگل اور چار ڈویڑن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اور تین سنگل بنچز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی بنچز تشکیل نہیں دئیے گئے تاہم چھٹیوں کے باوجود عدالت عالیہ کے ججز رضاکارانہ طور پر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔