لاہور کی ماتحت عدالتوں کے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکے بار ایسویسی ایشنز کو دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2015 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) یہ درخواست مقامی شہری افتخار احمدکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قوانین کے برعکس ماتحت عدالتوں کی پارکنگ کے ٹھیکے بار ایسویسی ایشنز کو دے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

وکلائ کے زیر انتظام چلنے والے پارکنگ سٹینڈز پر منہ مانگی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے جس سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان پارکنگ سٹینڈز پر ہونے والی اوور چارجنگ کے خلاف کوئی حکومتی محکمہ کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے لہذا عدالت بار ایسویسی ایشنز کو غیر قانونی طور پر دئیے گئے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکوں کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :