لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ ستوکتلہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2015 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدائت پربیلف نے تھانے میں چھاپہ مارا تو تین خواتین سمیت پانچ افرادوہاں پر غیرقانونی حراست میں موجود تھے۔عدالتی حکم پر بیلف نے محبوس افراد کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا۔عدالت کے روبروایس ایچ او پانچ افراد کی غیر قانونی حراست سے متعلق کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکا کہناتھا کہ یہ افراد چوری کی مختلف کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جسکی بنائ پر انہیں پولیس نے حراست میں لیا۔بازیاب کرائے گئے افراد نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے پانچ یوم سے انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے آٹھ جولائی کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔