عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور انکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا جائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے روبرو درخواست دائر کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2015 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)یہ درخواست پیپلز لائرز فورم پنجاب کے سابق صدر میاں حنیف طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینے والے کمیشن کے روبرو نہ تو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی امیدواروں کے انتخابی اخراجات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کا جائزہ نہ لیا اور انکے جانچ پڑتال شدہ کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ چیک نہ کیا تو کمیشن کی رپورٹ بے معنی اور ادھوری رہے گی اور انتخابی دھاندلی کے اصل حقائق منظر عام پر نہیں آ سکیں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور انکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا جائزہ لے کر کمیشن اپنی رپورٹ جاری کرئے