کراچی : کپتان کی اہلیہ نے کراچی آنے میں ذرا سی دیر کر دی، جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ کوئی مریض موجود ہی نہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:38

کراچی : کپتان کی اہلیہ نے کراچی آنے میں ذرا سی دیر کر دی، جناح اسپتال ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہیلیہ ریحام خان کراچی کے دورہ پر موجود ہیں .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے آئی ہوں لیکن ریحام خان کو آنے میں کچھ زیادہ ہی دیر ہو گئی. مریضوں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچنے پر ان کو معلوم ہوا کہ یہاں تو ہیٹ اسٹروک سے متاثر کوئی مریض ہی موجود نہیں ہے. تاہم کچھ دیر قبل میڈیا ست بات کرتے ہوئے بھی ریحام خان نے اعتراف کیا تھا کہ مجھے کراچی آنے میں ذرا سی دیر ہو گئی ہے.

متعلقہ عنوان :