لاہور : بجلی بحران میں مزید اضافے کا خدشہ، چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ پراجیکٹ ختم کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:33

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : بجلی بحران میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ پراجیکٹ ختم کر دیا ہے جس کے بعد بجلی بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. ، مذکورہ پاور پلانٹ پراجیکٹ پر2008 ء میں کام شروع ہونا تھا جو مکمل نہ ہو سکا، پراجیکٹ کے ختم ہونے پر پاور کمپنی کے سی ای او نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ بنانے کے لیے چینی کمپنی سے 7 سال قبل معاہدہ ہوا تھا لیکن تاحال کام شروع نہ ہو سکا، 525 میگا واٹ کے اس پراجیکٹ پر اب تک 3 ارب خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اور کمپنی کو ایل سی کے ذریعے 90 فیصد رقم بھی ادا کر دی گئی ہے. ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ قابل عمل نہیں تھا اسی لیے ختم کر دیا گیا ۔ جبکہ واجبات کی وصولی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے پاور پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ایک چینی کمپنی ڈونگ فونگ سے معاہدہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :