پشاور ‘ مغوی نوجوان گھر کے تہہ خانے سے بازیاب، اغوا کار گرفتار

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کے تہہ خانے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل نوجوان کو یونیورسٹی ٹاون سے تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھاپولیس نے اطلاع پر پشتہ خرہ بالا کے علاقہ میں کارروائی کر کے گھر کے تہہ خانہ سے مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران 1اغواء کار کو گرفتار کر لیا گیا ‘ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :