محکمہ موسمیات کی آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ‘اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)اتوار کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ تاہم کراچی میں بادلوں اور تیز ہواوں کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت کم رہیگی ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں اگلے3 روز کے دوران موسم خشک رہیگا۔اتوار کی رات اسلام آباد ، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔منگل اور بدھ کے روز گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے ‘بدھ اور جمعرات کے روز پشاور، کوہاٹ، اٹک، میانوالی ، فیصل آباد،چنیوٹ اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔