ملتان ‘ مردہ بھینس کے گوشت کی فروخت شہریوں نے ناکام بنادی ‘پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ملتان میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی ‘پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے امب والا میں مبینہ طور پرمردہ جانورکا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا کہ اہل علاقہ کیاحتجاج پر پولیس حرکت میں آئی اور قصاب کو گوشت فروخت کرنیوالا ملزم دھر لیا، تاہم مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصاب فرار ہوگئے پولیس نے وٹرنری ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ شہریوں کے مطابق مردہ جانوروں کیساتھ گدھیکاگوشت فروخت کرنے کے واقعات بھی منظر عام پر آتے رہیں ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جاتی۔

متعلقہ عنوان :