میرپور،ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد نے سڑکوں کی مرمت، فلٹریشن پلانٹ لگا کر شہر کی تقدیر بدل دی ہے، نور حسین انقلابی

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما نور حسین انقلابی نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ساجد پہلوان نے شہر کی سڑکوں کی مرمتی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر شہر کی تقدیر بدل دی ہے ان کے خلاف بیان بازی کرنے والے شہر کی ترقی کے دشمن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔نور حسین انقلابی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ ایسے اچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے اور ڈرنے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور شہر میں صرف تین مہینوں میں تمام سڑکوں کی تعمیر ومرمتی ہوئی ہے نو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ہوئے ہیں اس کا فائدہ میرپور کے شہریوں کو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کی تعمیر وترقی کے خلاف ایک منظم سازش ہورہی ہے اور ایسے لوگ ہی اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں نور حسین انقلابی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان مخلص اور دیانتدار شخص ہیں ان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔