کراچی : انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت، تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جون 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

سماعت میں کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر عابد انصاری پیش نہ ہوسکے. تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت میں ایس ایس پی ساؤتھ انوسٹی گیشن کو طلب کر لیا . جبکہ کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی.

متعلقہ عنوان :