Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئیں۔

آفت قدرت کی جانب سے آتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں 7 سال سے سندھ میں بیٹھی حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟؟ ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:04

کراچی : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی ائیر پورٹ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی ہیں .. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن میں کراچی ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ عوام سے ملاقات کے لیے آئی ہوں. انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کو ختم ہونا چاہئیے، گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری صوبائی حکومت بھی خود پر نہیں آنے دے رہی جسے دیکھو وہ دوسرے ہی پر الزام تراشی کا راسہ اختیار کیے ہوئے ہے.

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی ہیٹ سٹروک کے مریضوں کی عیادت کے لیے آئی ہوں اور یہاں کی عوام سے ملنے آئی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ آفت خدا کی طرف سے آتی ہے لیکن آفت کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کی مدد کریں گے، اور کیمپس لگائیں گے جہاں عوام کو پانی بھی میسر کیا جائے گا.

رمضان میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی نمائندے ائیر کنڈیشنڈ کمٹی رومز سے باہر نکل کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں تا کہ انہیں عوام کی تکلیف کا اندازہ ہو. انہوں نے سندھ حکومت کی نا اہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 7 سال میں عوام کے کیے کیا کیا ہے، تھر میں جو ہوا وہ سب جانتے ہیں اور میڈیا بھی سرخی دے کر بھول جاتا ہے. ہم تھر کے لوگوں کو کیوں بھول گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت سے ہونے والی ہلاکتوں میں کے الیکٹرک کی نا اہلی بھی جھلکتی ہے. تاہم کے الیکٹرک پر حکومت کی نگرانی بنتی ہے. اموات کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے. حکومت نے اوپر سے لے کر نیچے تک نااہل افراد کو تعین کیا ہوا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات