فیصل آباد؛ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نویں جماعت کے طالبعلم قتل کیس میں تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نویں جماعت کے طالبعلم فرحان قتل کیس میں تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او فراز چیمہ کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کو دے دیا ہے ۔ملزم کو آئندہ چھ جولائی سوموار کو عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء کے مطابق پولیس اس جعلی پولیس مقابلے میں مقدمے میں ملوث دیگر تین پولیس ملازمین کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں جو چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ روز فرحان اور اس کے دوست کو زخمی حالت میں ہسپتال لانے کے بعد اس کا صیح علاج نہ کرنے پر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے بیانات قلمبند کئے ہیں کمشنر فیصل آباد آئندہ چند یوم میں انکوائری کی مکمل رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرینگے مزید برآں معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مسلم لیگ نواز کے سیاسی رہنما مقدمہ کے ملزم ایس ایچ او فرہاد چیمہ کو مقدمہ کو ختم کرانے کیلئے مقتول فرحان کے والدین پر دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ مقتول فرحان کے والدہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

04 جولائی۔2015ء کو بتایا کہ وہ خون کا بدلہ خون چاہتے ہیں ہمارے بیٹے کو جس بے دردی سے جعلی پولیس مقابلہ بنا کر قتل کیا گیا ہے اس سے پولیس کی بربریت ظاہر ہوتی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اس مقدمے کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے

متعلقہ عنوان :