بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:46

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی بسوں، ویگنوں ، لگژری ہائی ایس ، اے پی وی وینز ، ٹیکسی کا رز و دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ گذشتہ روز ڈویژن کے بعض مقامات پر کئی گاڑیاں پکڑ کر مختلف تھانوں میں بندکر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب کے ذرائع نے بتا یا کہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں چلانا سخت جرم ہے جبکہ ان سرٹیفکیٹس و روٹ پرمٹ کی تجدید کے بغیر بھی گاڑیاں سڑک پر نہ لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر روٹ پرمٹ بنوا لیں اور پرانے روٹ پرمٹس و فٹنس سرٹیفکیٹس کی تجدید کروا لیں ورنہ ان کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی اور بھاری جرمانہ سمیت سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔