قصور میں 363 اشتہا ری اور69عدا لتی مفرورا ن گرفتار

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:46

قصور۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قصور میں ماہ جون میں خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ، را بری ،را ہزنی،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میں مطلو ب363خطرناک مجرما ن اشتہا ری اور69عدا لتی مفرورا ن کو گرفتار کیا گیا جن میں اشتہاری افضل عرف موچھا،خالد عرف خالدی ،اشرف عرف اچھی،اسلم ،عارف،افضل اور شفیق عرف شیقی بھی شامل ہیں جبکہ 8خطرناک ڈکیت گینگ کے27 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے30لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید قسم کا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصوررائے بابر سعید نے بتایا کہ قصور پولیس نے ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف 60 مقدما ت در ج کر کے ہیروئن 2کلوگرا م،چرس10 کلو گرا م،شراب600 لیٹر،لاہن150لیٹر اور5چالو بھٹیاں بر آمدکی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف101مقدمات درج کر کے77پسٹل ،14بندوق ،6رائفل،2کاربین،1 کلاشنکوف،7میگزین اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔