فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:45

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو دوسرے روزبھی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔