دو ہم جماعت ایک ہی عدالت میں ، لیکن ایک جج اور دوسرا مجرم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 12:44

دو  ہم جماعت ایک ہی عدالت میں ، لیکن ایک جج اور دوسرا مجرم

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء): امریکی شہر فلوریڈا کی عدالت میں سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کٹہرے میں پیش ہونے والا ڈاکو جج کا ہم جماعت نکلا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جج نے مجرم کو پہچانتے ہوئے بتا یا کہ مجھے تمھیں یہاں دیکھ کر حیرت ہوئی، میں حیران ہو ں کہ تمھارے ساتھ کیا ہوا. مجرم کو پہچانتے ہوئے جج نے بتایا کہ یہ میرا مڈل سکول کا ہم جماعت تھا اور اچھا طالب علم تھا، میں اور تمام بچے اس کے ساتھ فٹ بال کھیلتے تھے اور یہ کیا ہوا؟؟؟ جج کے یہ سب کہتے ہی مجرم نے کمرہ عدالت ہی میں پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا، جس کے بعد عدالت کا ماحول انتہائی جذباتی ہو گیا۔