مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ظفر علی شاہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ظفر علی شاہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے قانون کی منظوری نہیں دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ظفر علی شاہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے قانون کی منظوری نہیں دی ۔

الیکشن کمیشن نے تو قانونی تضاد کی موجودگی میں انتخابی عمل شروع کردیا ۔اس سے مستقبل میں بلدیاتی انتخابات اور پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون میں تضاد آسکتا ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو پھر الیکشن کو قانونی تحفظ کون دے گا ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے ۔