چائناکٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پررینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عاطف علی چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے جس کی تحقیقات کرنا ہے اس لئے ملزم کو 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عاطف علی سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :