نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے قبل ہی ٹیرف میں اضافہ کردیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے قبل ہی اس کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ۔ 660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں1 روپیہ 20 پیسے اضافہ کرکے 9 روپے 21 پیسے اور 220 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اور 1 ہزار 99 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 11 پیسے فی یونٹ اور 350 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔