این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ ہفتہ کو الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے حتمی دلائل کے لئے ٹربیونل سے 6 جولائی تک کی مہلت مانگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے اس کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جولائی پیر تک ملتوی کردی