کراچی : حکومتی دباو، کول پاور پلانٹس میں تاحال پیداوری کام شروع نہ ہو سکا، ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 12:33

کراچی : حکومتی دباو، کول پاور پلانٹس میں تاحال پیداوری کام شروع نہ ہو ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : حکومت کے دباؤ پر نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومت کے دباؤ پر درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے۔ حالانکہ کول پاور پلانٹس سے پیداوار شروع نہیں ہوئی لیکن ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں 1 روپے 20 پیسے یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 220 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 4 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 9 روپے 29 پیسے یونٹ ہوگئی ہے۔ 350 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 10 پیسے جبکہ 660 میگاواٹ منصوبے میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ نیپرا کے مطابق 1099 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں ایک روپے گیارہ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :