پاکستان سے بھارت جانیوالے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع

کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے نے تمام متعلقہ محکموں کوخط لکھ دئیے

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:56

پاکستان سے بھارت جانیوالے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) پاکستان سے بھارت جانیوالے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ۔ کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے نے تمام متعلقہ محکموں کوخط لکھ دئیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ بھارت جانے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کی جائے،اس ضمن میں آئی جی سندھ کوبھی تحقیقات کی ہدایت دیدی گئی۔ایف آئی اے نے تمام ہدایات برطانوی اخبار کی رپورٹ کی روشنی میں دیں،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینر مقتول عمران فاروق کے گھرسے ایم کیوایم اوربھارت کے روابط سے متعلق دستاویزات ملیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :