کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو علی الصبح سائٹ ایریا میں واقع کپٹرے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :